نئی دہلی،یکم اگست (ہ س)۔ تمل ناڈو کے بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپنر آر سائی کشور نے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 کے میچ میں سرے کی طرف سے کھیلتے ہوئے ڈرہم کے خلاف شاندار پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ میچ ریور سائیڈ گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔
سائی کشور نے میچ کے دوسرے دن دو وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد انہوں نے کوڈی یوسف، باس ڈی لیڈے اور میتھیو پوٹس کو آؤٹ کرکے تیسرے دن پانچ وکٹیں (5/72) مکمل کیں۔ انہوں نے میچ میں کل سات وکٹیں حاصل کیں اور اب تک دو میچوں میں 24 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
اپنی شاندار باؤلنگ کے بل بوتے پر سرے نے ڈرہم کو 344 رنز پر آؤٹ کر کے اسے جیت کے لیے صرف 176 رنوں کا ہدف دیا۔
ڈویژن ٹو میں کھیلتے ہوئے یوزویندر چہل نے چوتھے دن نارتھمپٹن شائر کے لیے ڈربی شائر کے خلاف دو وکٹ لیے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں اور اب میچ میں ان کی آٹھ وکٹیں ہیں۔ اگر وہ آخری دن مزید دو وکٹیں لے لیتے ہیں تو میچ میں ان کی 10 وکٹیں ہو جائیں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چہل نے لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک کی صورت حال پیدا کر دی تھی لیکن وین میڈسن نے تیسری گیند کو سنبھال لیا۔
اس کے ساتھ ہی ہیمپشائر کی طرف سے کھیل رہے تلک ورما نے ووسٹر شائر کے خلاف 62 گیندوں میں ناباد 33 رن بنائے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ہیمپشائر کا اسکور 139/2 تھا اور اس کی برتری 183 رنوں تک پہنچ گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد