جنگ بندی مذاکرات کے درمیان غزہ پر اسرائیل کا تازہ حملہ، 38 فلسطینی شہید
دیر البلاح، 6 جولائی (ہ س)۔ غزہ میں اتوار کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 38 فلسطینی شہری ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے ایک وفد قطر بھیجا ہے جہاں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ امریکہ
جنگ بندی مذاکرات کے درمیان غزہ پر اسرائیل کا تازہ حملہ، 38 فلسطینی شہید


دیر البلاح، 6 جولائی (ہ س)۔ غزہ میں اتوار کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 38 فلسطینی شہری ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے ایک وفد قطر بھیجا ہے جہاں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ امریکہ سے قبل ایک معاہدے کے لیے بات چیت ہوگی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پیر کو وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے 60 دن کی ابتدائی جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی، جس کے تحت حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مجوزہ منصوبے میں 21 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تفصیلی بات چیت کا بھی انتظام ہے۔

دریں اثنا، ایک اسرائیلی اہلکار نے ہفتے کو دیر گئے کہا کہ سکیورٹی کابینہ نے شمالی غزہ میں امداد بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، جہاں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ فیصلہ عوامی طور پر شیئر نہیں کیا گیا ہے۔

اس ساری پیش رفت کے درمیان، یمن میں مقیم ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بناتے ہوئے بیلسٹک میزائل داغے۔ تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام میزائلوں کو کامیابی سے روک دیا۔

غور طلب ہے کہ مارچ میں جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد سے شمالی غزہ میں امداد تقریباً رک گئی ہے۔ اس وقت قریب ترین امداد کی تقسیم کا مرکز غزہ شہر کے جنوب میں نیٹزاریم کوریڈور کے قریب واقع ہے جو کہ شمالی اور جنوبی غزہ کو تقسیم کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande