راجستھان میں شدید بارش سے گرمی سے راحت ملی ، 30 اضلاع میں الرٹ جاری
جے پور، 5 جولائی (ہ س)۔ ریاست میں مانسون زوروں پر ہے اور بارش مسلسل جاری ہے۔ جمعہ کو راجستھان کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس سے ایک طرف لوگوں کو گرمی سے راحت ملی، وہیں کچھ علاقوں میں پانی جمع ہونے اور امس بھری گرمی نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضاف
Relief from heavy rain in Rajasthan, alert issued in 30 districts


جے پور، 5 جولائی (ہ س)۔ ریاست میں مانسون زوروں پر ہے اور بارش مسلسل جاری ہے۔ جمعہ کو راجستھان کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس سے ایک طرف لوگوں کو گرمی سے راحت ملی، وہیں کچھ علاقوں میں پانی جمع ہونے اور امس بھری گرمی نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کیا۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو جے پور سمیت ریاست کے 30 اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوائی مادھو پور،بوندی اور ٹونک میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں مانسون کی ٹرف لائن اس وقت بیکانیر اور جے پور کے اوپر سے گزر رہی ہے جس کی وجہ سے بالخصوص مشرقی اور جنوب مشرقی حصوں میں بارش کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں جالور میں سب سے زیادہ 136.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ جیسلمیر کے پوکرن میں 128 ملی میٹر اور سیکر میں 39 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ونستھلی، پالی، دوسہ اور جھنجھنو سمیت کئی دوسرے اضلاع میں بھی اچھی بارش ہوئی۔ جے پور دن بھر میں دن بھر امس بھری گرمی رہی، لیکن دوپہر کے بعد مطلع ابر آلود ہو گیا اور کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

مشرقی راجستھان کے اضلاع دوسہ، کرولی، دھول پور، بھرت پور، سوائی مادھوپور، ٹونک اور کوٹا میں جمعہ کو بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی آئی اور لوگوں کو گرمی سے کافی حد تک راحت ملی۔ دوسری جانب مغربی راجستھان کے جیسلمیر، بیکانیر، سری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ میں دھوپ چھائی رہی جس کی وجہ سے درجہ حرارت 38 سے 43 ڈگری کے درمیان پہنچ گیا۔ سری گنگا نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو پوری ریاست میں سب سے زیادہ تھا۔

کوٹہ بیراج سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دھول پور میں دریائے چمبل کے پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس وقت دریا میں پانی کی سطح 127 میٹر تک پہنچ گئی ہے جبکہ خطرے کا نشان 130.79 میٹر ہے۔ پانی کی سطح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بسال پور ڈیم میں بھی پانی بہہ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز کوٹہ، بوندی، باراں اور جھالاواڑ اضلاع میں شدید بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ 26 دیگر اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کوٹہ اور ادے پور ڈویژن میں اگلے دو تین دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande