کاٹھمنڈو ، 5 جولائی (ہ س)۔
ایک امریکی عدالت نے نیپالی نژاد شہری دیپک شرما کو، ایوی ایشن سروس فرم اے اے آر کارپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جس نے نیپال ایئر لائنز کو دو ایئربس اے 330 جیٹ طیارے فراہم کیے تھے، کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے شرما کو طیاروں کی سپلائی کے دوران پیرامیٹرز اور قیمت میں تبدیلی کے لیے رشوت کے طور پر 6 ملین امریکی ڈالر ادا کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔ واشنگٹن کے ڈسٹرکٹ جج اشوک مہتا نے دیپک شرما کو تین سال کی سزا سناتے ہوئے اسے پہلے چھ ماہ رہائشی کمیونٹی سینٹر میں گزارنے، 200 گھنٹے کمیونٹی سروس مکمل کرنے اور پھر امریکہ سے خود کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ شرما کو 150,000 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے اور ان کی 130,835 ڈالر کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اگرچہ شرما نے زیادہ سے زیادہ 60 ماہ قید کی سزا مانگی تھی، تاہم وفاقی استغاثہ نے تحقیقات میں ان کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے 40 ماہ کی کم سزا کی درخواست کی تھی۔ شرما نے عدالت کے سامنے اپنے کئے پر پچھتاوا بھی ظاہر کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ