آپریشن سندور کی یاد میں آم کی ایک خاص قسم اگائی جائے گی: کلجیت سنگھ چہل
نئی دہلی، 5 جولائی (ہ س)۔ نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے نائب صدر کلجیت سنگھ چہل نے ہفتہ کو ونے مارگ پر چانکیہ پوری میں واقع پالیکا سیوا ادھیکاری سنستھان (پی ایس او آئی) میں دو روزہ آم فیسٹیول خاص آم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن
آپریشن سندور کی یاد میں آم کی ایک خاص قسم اگائی جائے گی: کلجیت سنگھ چہل


نئی دہلی، 5 جولائی (ہ س)۔

نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے نائب صدر کلجیت سنگھ چہل نے ہفتہ کو ونے مارگ پر چانکیہ پوری میں واقع پالیکا سیوا ادھیکاری سنستھان (پی ایس او آئی) میں دو روزہ آم فیسٹیول خاص آم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندورکی یاد میں آم کی ایک خاص قسم اگائی جائے گی۔

کلجیت سنگھ چہل نے کہا کہ این ڈی ایم سی کے زیر اہتمام یہ مینگو فیسٹیول ایک سنگم ہے جہاں آم کی 515 اقسام کی نمائش کی گئی ہے۔ جسے ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے مختلف کسانوں نے اگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم سی نے مینگو فیسٹیول میں کسانوں کو ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ جہاں وہ اپنے آموں اور اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکتے ہیں۔

چہل نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان @ 2047 کے خوابیدہ اہداف کے تحت جس کا وزیر اعظم نریندر مودی نے تصور کیا ہے،این ڈی ایم سی مینگو فیسٹیول کسانوں کو بااختیار بنانے، زرعی اختراع کو فروغ دینے اور ہندوستان کے زرعی تنوع کو منانے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آموں کی 515 اقسام کی نمائش کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے آم بھی یہاں آویزاں کیے گئے ہیں۔ مینگو فیسٹیول میں کچھ ہائبرڈ قسمیں بھی دکھائی جا رہی ہیں، جنہیں شمالی ہندوستان اور جنوبی ہندوستان کی اقسام کو ملا کر اگایا گیا ہے۔

چہل نے کہا کہ آنے والے دنوں میں آپریشن سندورکی طرز پر ’سندور‘ کے نام سے آم کی ایک قسم بھی متعارف کروائی جائے گی تاکہ آنے والی نسل جب آموں سے لطف اندوز ہو سکے تو انہیں یاد آئے کہ ہم نے کس طرح پاکستان کو شکست کا مزہ چکھایا۔

یہاں ہندوستان کے مختلف مقامات سے آموں کی بہترین اقسام کے مقابلے کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ہماری کوشش ہوگی کہ نئی دہلی میں تمام سفارت خانوں سے رابطہ کیا جائے اور ان کے ممالک میں اگائے جانے والے آموں کی اقسام کی نمائش کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande