آربی آئی کی ایم پی سی میٹنگ 4 سے 6 اگست کے درمیان، ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان
نئی دہلی 31 جولائی (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کی دو ماہی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی ) کی تین روزہ جائزہ میٹنگ 4-6 اگست کے درمیان ہونے والی ہے۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا 6 اگست کو میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ اقتصاد
RBI MPC meeting 4-6 August, repo rate likely to unchanged


نئی دہلی 31 جولائی (ہ س)۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کی دو ماہی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی ) کی تین روزہ جائزہ میٹنگ 4-6 اگست کے درمیان ہونے والی ہے۔ آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا 6 اگست کو میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ اقتصادی ماہرین نے میٹنگ میں ریپو ریٹ 5.50 فیصد پر برقرار ر ہنے کا اندازہ لگایا ہے ۔

اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کے 25 فیصد نئے ٹیرف کے اعلان کے باوجود ریزرو بینک اگست کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں پالیسی کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔ آر بی آئی جائزہ میٹنگ میں ریپو ریٹ کو 5.5 فیصد پر برقرار رکھ سکتا ہے۔ ایم پی سی کی یہ جائزہ میٹنگ، جس کی صدارت آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترا کریں گے، 4-6 اگست تک چلے گی۔ آر بی آئی نے اس سے قبل یہ میٹنگ 5-7 اگست کو طے کی تھی۔

ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا کی سربراہی میں ایم پی سی نے فروری 2025 سے ریپو ریٹ میں کل 100 بیسس پوائنٹس یعنی ایک فیصد کی تخفیف کی ہے۔ اس سے قبل فروری اور اپریل میں 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کی گئی تھی۔ آربی آئی نے پہلی اور دوسری ایم پی سی جائزہ میٹنگ میں ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد اور تیسری بار یعنی جون میں 0.50 فیصد کی کمی کی تھی، جو فی الحال 5.50 فیصد ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande