فلمساز اور اداکار انوراگ کشیپ ان دنوں اپنی اگلی فلم 'نشانچی' کو لے کر خبروں میں ہیں۔ انوراگ خود اس فلم کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں اور انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 'نشانچی' سے شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی پوتی ایشوریہ ٹھاکرے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز کر رہی ہیں۔ اب حال ہی میں انوراگ نے فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے، جس میں ایشوریا کے ساتھ ساتھ دیگر اہم اداکاروں کی جھلک بھی نظر آ رہی ہے۔ پوسٹر نے شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
انوراگ کشیپ نے فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا، ’پوسٹر چھپ چکے ہیں، اب لگائے جا رہے ہیں۔ فلم نشانچی 19 ستمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سماجی و سیاسی ڈرامے میں ویدیکا پنٹو اور مونیکا پنوار اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔ ان کے علاوہ محمد ذیشان ایوب اور کمود مشرا جیسے تجربہ کار اداکار بھی فلم کو تقویت دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پیوش مشرا، منن بھردواج اور ورون گروور اپنی مضبوط موجودگی سے فلم میں مزید رنگ بھریں گے۔ فلم کی ہدایات انوراگ کشیپ نے دی ہیں، جو اپنے منفرد انداز اور بولڈ کہانی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ایشوریا ٹھاکرے نشانچی کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں، اور وہ بھی ڈبل رول میں، جو فلم کو مزید دلچسپ بنا رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی