سلیم پرویز چیئرمین مدرسہ بورڈ کا یکم اگست سے 4 روزہ دورہ کاآغاز
پٹنہ:30 جولائی(ہ س)۔بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے میڈیا انچارج ڈاکٹر محمد نور اسلام (علیگ) نے سلیم پرویز چیئرمین مدرسہ بورڈ کی ہدایت پر ریاست بہار کے 4 روزہ دورہ کے سلسلے میں ریاست کے مدارس کے اساتذہ ، کمیٹی کے صدر و سکریٹری کو اطلاع دی ہے کہ س
سلیم پرویز چیئرمین مدرسہ بورڈ کا یکم اگست سے 4 روزہ  دورہ کاآغاز سمستی پور سے


پٹنہ:30 جولائی(ہ س)۔بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے میڈیا انچارج ڈاکٹر محمد نور اسلام (علیگ) نے سلیم پرویز چیئرمین مدرسہ بورڈ کی ہدایت پر ریاست بہار کے 4 روزہ دورہ کے سلسلے میں ریاست کے مدارس کے اساتذہ ، کمیٹی کے صدر و سکریٹری کو اطلاع دی ہے کہ سلیم پرویز چیئرمین مدرسہ بورڈ اپنے دورے کا آغاز ضلع سمستی پور سے مورخہ۔ یکم اگست 2025 کوکریں گے اور بوقت ۔11 بجے دن سرکٹ ہائوس سمستی پور میں اساتذہ کے ساتھ میٹنگ کریں گے ساتھ ہی اسی دن ضلع دربھنگہ کے سرکٹ ہائوس میں بھی بوقت :03:00 بجے میٹنگ کریں گے اور مدھوبنی کیلئے روانہ ہو جائیں گے اور اپنے دورہ کے دوسرے دن مورخہ۔2اگست 2025 کو مدرسہ اسلامیہ راگھو نگر ،بھوارا ، مدھوبنی کے احاطہ میں مدھوبنی ضلع کے بلاک، بینی پٹی بسفی،رہیکا،باسوپٹی،ہرلاکھی،مدھواپور،جئے نگر،راج نگر،بابو بڑھی و پنڈول بلاکوں کے جملہ مدارس کے صدر و سکریٹری اورصدر مدرس سے بوقت۔10 بجے دن تبادلہ خیال کریں گی۔میڈیا انچارج نے یہ واضح کیا کہ مدھوبنی ضلع میں دوسرا پروگرام الحمید اسلامک گرلس اسکول، بلاک روڈ بابو بڑھی میں بوقت۔11:45 بجے ہوگا۔ تیسرا پروگرام ضلع مدھوبنی میں جناب صدر الحق صاحب (ارریہ سنگرام) کی رہائش گاہ پر جھنجھارپور، لکھنور،مدھے پور، پھول پراس،کھوٹوناو لوکہی بلاک کے مدرسوں کے صدر مدرس اور کمیٹی کے صدر و سکریٹری کے ساتھ 01:00 بجے ہوگا، چوتھا پروگرام جے پی پیلس ،سیمینار ہال بھبٹیاہی، سوپول میں کوسی کمشنری کے سوپول، سہرسہ و مدھے پورہ اضلاع کے مدرسوں کے صدر مدرس اور کمیٹی کے صدر و سکریٹری کے ساتھ 03:00 بجے ہوگا۔ وہیں 2 اگست کواگلا پروگرام ارریہ کے مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ، ارریہ میں جملہ مدارس کے صدر مدرس اور کمیٹی کے صدر و سکریٹری کے ساتھ 05:30 بجے ہوگا۔ میڈیا انچارج ڈاکٹر محمد نور اسلام (علیگ ) نے بتایاکہ چیئرمین سلیم پرویز چیئر مین مدرسہ بورڈ اپنے دورہ کے تیسرے دن مورخہ۔03 اگست 2025 کو پورنیہ کے سرکٹ ہائوس میں جملہ مدارس کے صدر مدرس اور کمیٹی کے صدر و سکریٹری کے ساتھ 10:00 بجے میٹنگ کریں گے اس کے بعد ضلع کشن گنج کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ ضلع کشن گنج کے مدرسہ انجمن اسلامیہ ،کشن گنج کے احاطہ میں بوقت :۔12:00 بجے دن جملہ مدارس کے صدر مدرس اور کمیٹی کے صدر و سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔ اس کے بعد کٹیہار کیلئے روانہ ہو جائیں گے جہاں بوقت ۔05:00 بجے شام کٹیہار کے سرکٹ ہائوس میں جملہ مدارس کے صدر مدرس اور کمیٹی کے صدر و سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ سلیم پرویز، چیئر مین مدرسہ بورڈ اپنے دورہ کے چوتھے دن مورخہ۔04 اگست کو 01:00 بجے دن میں بھاگلپور سرکٹ ہائوس میں بھاگلپور اور بانکااضلاع کے جملہ مدارس کے صدر مدرس اور کمیٹی کے صدر و سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد بیگوسرائے کیلئے روانہ ہوں گے وہیں 04:00 بجے بیگوسرائے سرکٹ ہائوس میں بیگوسرائے،کھگڑیا ، مونگیر و جموئی کے جملہ مدارس کے صدر مدرس اور کمیٹی کے صدر و سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ انشاء اللہ۔ اس کے بعد اسی دن پٹنہ کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ متذکرہ بالا اضلاع کے دورہ کے دوران مدارس کے صدر مدرس اوراساتذہ کرام اور کمیٹی کے صدر و سکریٹری سفر کے دوران سلیم پرویز چیئرمین ،مدرسہ بورڈ کے میٹنگ میں لازمی طور پر شرکت کریں۔ساتھ ہی وقت کی پابندی ضرور کریں، کیونکہ چیئرمین کے پاس وقت کی قلت ہے انہیں لمبا سفر طئے کرنا ہے۔ اس پروگرام میں خصوصی طور پر چیئر مین مدرسہ بورڈ متعلقین کے ساتھ صد سالہ تقریب کے ضمن میں تبادلہ خیال کریں گے اور اس تقریب میں شرکت کیلئے سبھوں کو مدعو کریں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande