نئی دہلی، 03 جولائی (ہ س)۔ دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2025 کے آئندہ سیزن سے پہلے، سیمی فائنلسٹ ٹیم پرانی دہلی 6 نے اپنے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ٹیم میں دوبارہ شامل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ پنت کی واپسی سے ٹیم کو ایک بار پھر قیادت، تجربہ اور جارحیت کا زبردست فروغ ملے گا۔
ڈی پی ایل 2024 میں پرانی دہلی 6 کی کارکردگی بہت قابل ستائش رہی۔ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی لیکن بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے خطاب کی دوڑ وہیں رک گئی۔ اب ٹیم پوری تیاری اور نئی توانائی کے ساتھ خطاب جیتنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ٹیم کے مالک آکاش نانگیا نے جمعرات کو رشبھ پنت کے بارے میں ایک بیان میں کہا، ”شبھ صرف ایک عالمی معیار کے کرکٹر نہیں ہیں بلکہ پرانی دہلی 6 کی روح ہیں۔ ان کی موجودگی ٹیم کو جذبہ اور اعتماد سے بھر دیتی ہے۔ پچھلی بار ہم خطاب کے بہت قریب تھے۔ اس بار ہماری توجہ صرف ٹرافی پر ہے۔“
انہوں نے کہا، ”ڈی پی ایل نوجوانوں کے لیے خود کو ثابت کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ دگویش راٹھی، پریانش آریہ جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں نے یہیں سے اپنا سفر شروع کیا۔ میں منتظمہ کمیٹی، خاص طور پر روہن جیٹلی اور ڈی ڈی سی اے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پرانی دہلی 6 میرے لیے ایک خاندان کی طرح ہے اور اس بار ہم ٹرافی کے لیے اپنا سب کچھ دیں گے۔“
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) نے 2025 کے سیزن سے سی پی ایل میں مردوں کی دو نئی فرنچائزی آو¿ٹر دہلی اور نئی دہلی کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیموں کی کل تعداد اب 6 سے بڑھ کر 8 ہو جائے گی جس سے مقابلہ اور جوش و خروش دونوں دوگنا ہونے کی توقع ہے۔
نیلامی اور شیڈول
مردوں کے کھلاڑیوں کی نیلامی: 6 جولائی، دہلی
خواتین کھلاڑیوں کی نیلامی: 7 جولائی، دہلی
میچ کا شیڈول اور تاریخیں: نیلامی کے بعد اعلان کی جائیں گی۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد