سلطان پور، 2 جولائی (ہ س)۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف سلطان پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں چل رہے ہتک عزت کیس کی سماعت گواہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔ اب اگلی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔
بی جے پی لیڈر وجے مشرا کے وکیل سنتوش کمار پانڈے نے بدھ کو کہا کہ گواہ سے آج جرح ہونی تھی۔ عدالت نے گواہ کے نہ آنے کے باعث اگلی تاریخ مقرر کر دی۔ اب سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔
کوتوالی دیہات کے ہنومان گنج کے رہنے والے اور بی جے پی لیڈر وجے مشرا نے سال 2018 میں عدالت میں راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کی شکایت دائر کی تھی، انہوں نے الزام لگایا تھا کہ راہل گاندھی نے 2018 میں کرناٹک انتخابات کے دوران ناشائستہ ریمارکس کیے تھے، اس سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ عدالت میں پانچ سال کا طویل عمل چلا۔ جب راہل گاندھی پیش نہیں ہوئے تو اس وقت کے جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے دسمبر 2023 میں انہیں طلب کیا، پھر فروری 2024 میں راہل گاندھی نے عدالت میں خودسپردگی کی۔ خصوصی مجسٹریٹ نے انہیں 25000 روپے کی دو ضمانتوں پر ضمانت دی۔ اس کے بعد عدالت نے راہل گاندھی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا۔ کئی تاریخوں کے بعد راہل 26 جولائی کو عدالت پہنچے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور ان کے خلاف سیاسی سازش کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ