اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی دہشت گرد سیل کے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا
دمشق، 02 جولائی (ہ س)۔ اسرائیلی فوج نے شام میں خصوصی انٹیلی جنس آپریشن کے تحت کی گئی کارروائی میں ایرانی دہشت گرد سیل کے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سیل کے ارکان سے بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ اسرائیل ڈیفنس
اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی دہشت گرد سیل کے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا


دمشق، 02 جولائی (ہ س)۔

اسرائیلی فوج نے شام میں خصوصی انٹیلی جنس آپریشن کے تحت کی گئی کارروائی میں ایرانی دہشت گرد سیل کے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سیل کے ارکان سے بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے آج صبح ایکس پوسٹ میں جاری کردہ ایک مختصر معلومات میں اس کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل کے 'وائی نیٹ گلوبل' نیوز پورٹل نے اپنی رپورٹ میں اس کی تفصیلی وضاحت کی ہے۔ وائی نیٹ گلوبل کے مطابق آئی ڈی ایف نے اس دہشت گرد سیل کے ٹھکانے کو بھی مسمار کر دیا۔ اس سیل کے ارکان کو گولانی بریگیڈ فورسز نے اسرائیلی فوج کی انسانی انٹیلی جنس شاخ یونٹ 504 کے فیلڈ آپریٹو کی مدد سے گرفتار کیا تھا۔ ان مشتبہ افراد کو ام لکس اور عین البتسلی کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

اس آپریشن میں شامل 474ویں بریگیڈ کے بٹالین کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ایم نے بتایا کہ ہماری رات کی ایک اور کارروائی کامیاب رہی۔ ایران سے دہشت گرد عناصر کی موجودگی کو روکنے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande