نئی دہلی ، 2 جولائی (ہ س)۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بین الاقوامی ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن کثیر ایجنسیوں کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے، جس کی وجہ سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 48 منشیات کی کھیپ ضبط کی گئیں۔
اس ریکیٹ کا نیٹ ورک چار براعظموں اور دس سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا تھا۔ بھارتی ایجنسیوں کی کارروائی کے بعد امریکہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں اسمگلروں کے خلاف بڑا کریک ڈاو¿ن شروع ہو گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈرگ مافیا اب جدید طریقے جیسے کرپٹو کرنسی اور بے نامی ڈلیوری سسٹم استعمال کر رہے ہیں لیکن ہندوستان کی سیکورٹی ایجنسیاں ان سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان تکنیکوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ شاہ نے کہا کہ مودی حکومت ہر ایک منشیات کے سنڈیکیٹ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے، چاہے وہ ملک میں ہو یا بیرون ملک۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’اپنے نوجوانوں کو منشیات کے جال سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے‘۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ