جموں و کشمیر حکومت نے خزانے کے نظام کو موثر بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی
جموں, 12 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ خزانہ نے یونین ٹریٹری بھر میں خزانے کے نظام کو مؤثر، محفوظ اور سہل بنانے کے مقصد سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق، یہ کمیٹی خزانے کے انتظامی ڈھانچے، اس کی کارکردگی اور س
جموں و کشمیر حکومت نے خزانے کے نظام کو موثر بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی


جموں, 12 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ خزانہ نے یونین ٹریٹری بھر میں خزانے کے نظام کو مؤثر، محفوظ اور سہل بنانے کے مقصد سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق، یہ کمیٹی خزانے کے انتظامی ڈھانچے، اس کی کارکردگی اور سیکورٹی کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور جدید آئی ٹی سہولیات و کمپیوٹرائزیشن کے تحت اس نظام میں اصلاحات کی سفارشات مرتب کرے گی۔

کمیٹی کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس اینڈ ٹریزریز کریں گے، جبکہ اس میں محکمہ خزانہ، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر اور انفارمیشن سیکورٹی سے وابستہ سینئر افسران شامل ہوں گے۔

اس کمیٹی کو یونین ٹریٹری میں موجود مختلف ٹریزری دفاتر میں ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز کی تعداد میں منطقی کمی اور مناسب تقسیم سے متعلق اقدامات تجویز کرنے کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande