فلم میٹرو..ان دنوں کی تشہیر میں سارہ علی خان نے آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ممبئی میٹرو میں سفر کیا
آدتیہ رائے کپور اور سارہ علی خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم’ میٹرو ان دنوں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ جیسے جیسے ریلیز کی تاریخ قریب آرہی ہے، دونوں اداکار اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میںفلم کی پروموشن کے سلسلے میں، آدتیہ اور سارہ نے میٹرو ٹرین کا س
Sara Ali & Aditya traveled in Mumbai Metro for Metro In dino


آدتیہ رائے کپور اور سارہ علی خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم’ میٹرو ان دنوں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ جیسے جیسے ریلیز کی تاریخ قریب آرہی ہے، دونوں اداکار اس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میںفلم کی پروموشن کے سلسلے میں، آدتیہ اور سارہ نے میٹرو ٹرین کا سفر کیا اور لوگوں کے ساتھ فلم کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ اس کے علاوہ وہ مختلف پروگراموں اور تقریبات میں بھی مسلسل حصہ لے رہے ہیں، تاکہ سامعین سے براہ راست رابطہ قائم کیا جا سکے۔

ان دنوں فلم ’میٹرو ان دنوں ‘کی تشہیر تیزہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں، آدتیہ رائے کپور اور سارہ علی خان نے حال ہی میں ممبئی میٹرو میں سفر کیا۔ جیسے ہی دونوں ستاروں کو میٹرو میں دیکھا گیا، وہاں موجود ممبئی والے حیران رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدتیہ اور سارہ میٹرو کے سفر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ مداح ان کے گرد گھیرا ڈال کر سیلفیاں لیتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو وائرل پاپرازی کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہے اور بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’میٹرو ان دنوں‘ 4 جولائی کو سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے۔ بہت انتظار کی جانے والی اس فلم میں آدتیہ رائے کپور، سارہ علی خان، نینا گپتا، انوپم کھیر، علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ جیسے مضبوط اداکار نظر آئیں گے۔ چونکہ یہ فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ کا سیکوئل ہے، اس لیے اس کے لیے ناظرین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ مداح اس بات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ انوراگ باسو اس بار شہر اور رشتوں کی کہانی کیسے پیش کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande