گورکھپور، یکم جولائی (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو گورکھپور میں اتر پردیش کی پہلی آیوش یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔ یہ آیوش یونیورسٹی بھاٹھ علاقے کے پپری میں 52 ایکڑ کے رقبے میں بنائی گئی ہے۔ اس یونیورسٹی کی تعمیر پر 267.50 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
یوپی کی پہلی آیوش یونیورسٹی میڈیکل کی تعلیم کے ساتھ روزگار کے نئے دروازے کھولے گی۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ آیوروید، یونانی اور ہومیوپیتھی کی او پی ڈی پہلے سے چل رہی ہے۔ اب پنچکرما اور سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اس کا اثر ریاست کے زرعی شعبے پر بھی پڑے گا۔ ادویاتی پودوں کی کاشت کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی