راجستھان کے ناہر گڑھ بائیولوجیکل پارک میں شیرنی رانی نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا، ملک میں ریکارڈ قائم
جے پور، یکم جولائی (ہ س)۔ راجستھان کے جے پور کے ناہر گڑھ بائیولوجیکل پارک میں شیرنی ''رانی'' نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے کر ملک میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں شیرنی نے بیک وقت پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ پارک
شیرنی


جے پور، یکم جولائی (ہ س)۔ راجستھان کے جے پور کے ناہر گڑھ بائیولوجیکل پارک میں شیرنی 'رانی' نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے کر ملک میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت میں شیرنی نے بیک وقت پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ پارک انتظامیہ نے ان بچوں کے بارے میں معلومات شیئر کرتے ہوئے ان کی تصاویر اور ویڈیوز منگل کو جاری کی ہیں۔

پارک کے سینئر ویٹرنریرین ڈاکٹر اروند ماتھر نے بتایا کہ شیرنی 'رانی' نے 27 اپریل 2025 کو دو مادہ اور تین نر بچوں کو جنم دیا تھا۔ دو ماہ کے تحفظ اور دیکھ بھال کے بعد انہیں اب کرال (کھلی دیوار) میں ماں رانی کے ساتھ چھوڑ دیا گیا ہے، جہاں وہ مون سون کے موسم سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اب پارک میں آنے والے سیاح رانی اور اس کے چھوٹے بچوں کو دیکھ سکیں گے۔

ڈاکٹر ماتھر نے کہا کہ تمام بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ شناخت کے لیے ان کی جنس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس میں ایک سفید اور دو سنہری بچے نر ہیں جبکہ باقی دو سنہری بچے مادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو اب باقاعدگی سے ان کی ماں کے ساتھ کھلے کرال میں رکھا جائے گا تاکہ وہ قدرتی ماحول میں کھیل سکیں، مٹی کے ساتھ رابطے میں آ سکیں اور سماجی رویے پروان چڑھ سکیں۔ اس سے ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما بہتر ہوگی۔ انہیں اگست میں بوسٹر خوراک بھی دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ رانی نے اس سے قبل 10 مئی 2024 کو تین بچوں کو جنم دیا تھا جن میں سے ایک کی موت ہوگئی تھی۔ باقی دو بچے اب بھی مکمل طور پر صحت مند ہیں اور پارک میں آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ پارک انتظامیہ نے شیرنی رانی اور اس کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔ گرمی سے نجات کے لیے کلر سپرے، باردانہ اور خوراک کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ پارک کے عملے کی مسلسل نگرانی میں رانی اور اس کے تمام بچے صحت مند ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande