مدورائی-توتیکورین ہائی وے پر وصول کیا جائے گا ٹول، سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی
نئی دہلی، 09 جون (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے، جس نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو مدورائی-توتیکورین ہائی وے پر ٹول وصول کرنے سے روک دیا تھا۔ جسٹس پرشانت کمار مشرا کی سربراہی والی تعطیلی بنچ
توتی


نئی دہلی، 09 جون (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے، جس نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو مدورائی-توتیکورین ہائی وے پر ٹول وصول کرنے سے روک دیا تھا۔ جسٹس پرشانت کمار مشرا کی سربراہی والی تعطیلی بنچ نے یہ حکم دیا۔ مدراس ہائی کورٹ نے 3 جون کو ٹول وصولی پر روک لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک سڑکوں کی مرمت نہیں ہو جاتی اور معاہدہ کے مطابق کام مکمل نہیں ہو جاتا ٹول وصولی غیر منصفانہ ہے۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت تک ٹول وصولی جاری رہے گی۔ ہائی کورٹ میں عرضی گزار وی بالاکرشنن ایک ریٹائرڈ انجینئر ہیں۔ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اس شاہراہ کی خستہ حالی کا ذکر کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران، اے ایس جی این وینکٹارمن، این ایچ اے آئی کی طرف سے پیش ہوئے، ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹول وصولی کو مکمل طور پر روکنا غلط ہے، کیونکہ یہ ہائی وے کو چلانے کے لیے ضروری ہے۔

سماعت کے دوران بالاکرشنن کی طرف سے پیش ہوئے وکیل پی ولسن نے کہا کہ ٹول وصولی دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔ اس شاہراہ کا ٹھیکہ 2006 میں دیا گیا تھا اور اس کا کام 2011 میں شروع ہوا تھا لیکن اس کی دیکھ بھال میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔ سڑک کے کنارے درخت لگانے کا کام بھی ادھورا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande