سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ مضبوطی سے بند
مضبوط مارکیٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 3.95 لاکھ کروڑ کا فائدہ ہوا۔ نئی دہلی، 09 جون (ہ س)۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے کاروبار ختم ہوا۔ آج کی ٹریڈنگ بھی مضبوطی سے شروع ہوئی۔ تقریباً سارا دن خریداروں اور بیچنے والوں نے ا
سنسیکس


مضبوط مارکیٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 3.95 لاکھ کروڑ کا فائدہ ہوا۔

نئی دہلی، 09 جون (ہ س)۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے کاروبار ختم ہوا۔ آج کی ٹریڈنگ بھی مضبوطی سے شروع ہوئی۔ تقریباً سارا دن خریداروں اور بیچنے والوں نے ایک دوسرے پر غلبہ پانے کی کوشش کی جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہا۔ اس کے باوجود سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس سبز نشان میں رہے۔ دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد سینسیکس 0.31 فیصد اور نفٹی 0.40 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

آج کی ٹریڈنگ کے دوران، رئیلٹی سیکٹر کے علاوہ، باقی تمام سیکٹرل انڈیکس سبز رنگ میں مضبوطی سے بند ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ بینکنگ، آئی ٹی اور میڈیا سیکٹرز کے حصص میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈور ایبل، ہیلتھ کیئر، ٹیک، پبلک سیکٹر انٹرپرائز، آئل اینڈ گیس اور میٹل انڈیکس بھی سبز رنگ میں مضبوطی سے بند ہوئے۔ وسیع بازار میں آج مسلسل خریداری رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 1.19 فیصد اضافے کے ساتھ کیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج مضبوطی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں تقریباً 4 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 455.08 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے کے آخری تجارتی دن یعنی جمعہ کو ان کا بازار سرمایہ 451.13 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں نے آج کی تجارت سے تقریباً 3.95 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا۔

آج کی ٹریڈنگ کے دوران بی ایس ای پر 4,335 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ جن میں سے 2,805 حصص کے بھاؤ اضافہ کے ساتھ بند ہوئے جبکہ 1,399 کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 131 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاؤ کے بند ہوئے۔ این ایس ای پر آج 2,642 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1870حصص منافع کمانے کے بعد گرین زون میں بند ہوئے جبکہ 772حصص نقصان اٹھانے کے بعد ریڈ زون میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 22 حصص اضافے کے ساتھ بند ہوئے اور 8 حصص گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 39 حصص گرین زون میں اور 11 حصص ریڈ زون میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 385.56 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,574.55 پوائنٹس پر کھلا۔ ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی وجہ سے انڈیکس 480.01 پوائنٹس کے اضافے سے 11 بجے سے کچھ دیر پہلے 82,669 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد منافع کمانے کے لیے بازار میں فروخت ہونے لگی۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے انڈیکس دوپہر ڈھائی بجے کے قریب 82,369.24 پوائنٹس تک گر گیا۔ اس گراوٹ کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر دباؤ ڈالا، جس کی وجہ سے سینسیکس 256.22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,445.21 پوائنٹس پر بند ہونے میں کامیاب ہوا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی 157.05 پوائنٹس کی چھلانگ لگاتے ہوئے 25,160.10 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان کشمکش پیدا ہوئی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں بھی اتار چڑھاؤ آنے لگا۔ فروخت کے دباؤ کے باعث یہ انڈیکس 25,077.15 پوائنٹس تک گر گیا۔ راحت کی بات یہ تھی کہ فروخت کے دباؤ کے باوجود یہ انڈیکس سبز نشان میں تجارت کرتا رہا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد نفٹی 100.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,103.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande