شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 9 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی، جس کی وجہ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی کا رجحان، سبز نشان میں سینسیکس اور نفٹی


نئی دہلی، 9 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے پہلے گھنٹے کے کاروبار کے دوران اتار چڑھاو ہوتا رہا، حالانکہ خرید کا زور زیادہ ہونے کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس سبز نشان میں ہی برقرار رہے، پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ختم ہونے کے بعد سینسیکس 0.42 فیصد اور نفٹی 0.44 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

ٹریڈنگ کے پہلے گھنٹے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں کوٹک مہندرا، جیو فائنانشل، شری رام فائنانس، بجاج فائنانس اور ٹاٹا موٹرز کے شیئر 2.94 فیصد سے 1.62 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف آئی سی آئی سی آئی بینک، ایچ ڈی ایف سی لائف، بھارتی ایئرٹیل، ایس بی آئی لائف انشورنس اور اپولو ہاسپٹل کے شیئر 0.83 فیصد سے 0.41 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,486 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,977 شیئر گرین زون میں منافع کما کر ٹریڈ کر رہے تھے، جب کہ 509 شیئر نقصان اٹھا کر ریڈ زون میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 21 شیئر خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 9 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 33 شیئر سبز نشان میں اور 17 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔بی ایس ای کا سینسیکس آج 385.56 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,574.55 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے بعد انڈیکس خریداری کے سہارے چھلانگ لگا 82,669 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم اس کے بعد فروخت کے بڑھتے ہوئے دباو کے باعث یہ 82 ہزار 434.77 پوائنٹس کی سطح پر بھی ڈوب گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد، صبح 10:15 بجے، سینسیکس 347.25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,536.24 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 157.05 پوائنٹس چھلانگ لگاکر 25,160.10 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں بھی اتار چڑھاو آنے لگا۔ فروخت کے دباو میں یہ انڈیکس 25,077.15 پوائنٹس تک گر گیا۔ راحت کی بات یہ رہی کہ فروخت کے ساتھ ساتھ خرید بھی جاری رہی جس کی وجہ سے یہ انڈیکس مسلسل سبز نشان میں برقرار رہا۔ مارکیٹ میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد، صبح 10:15 بجے نفٹی 109.65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,112.70 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande