سی ای سی گیانیش کمارکی اسٹاک ہوم کانفرنس میں شرکت، ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات
نئی دہلی، 9 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار سویڈن میں منعقد ہونے والی انتخابی سالمیت پر بین الاقوامی آئیڈیا اسٹاک ہوم کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ یہ کانفرنس 10-12 جون کو منعقد کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں، سی ای سی نے سویڈ
سی


نئی دہلی، 9 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار سویڈن میں منعقد ہونے والی انتخابی سالمیت پر بین الاقوامی آئیڈیا اسٹاک ہوم کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیں گے۔ یہ کانفرنس 10-12 جون کو منعقد کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں، سی ای سی نے سویڈن میں مقیم ہندوستانی باشندوں سے ملاقات کی۔

الیکشن کمیشن نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ سی ای سی گیانیش کمار نے ہندوستانی باشندوں کے ساتھ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے مختلف اقدامات اور پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آن لائن ووٹر رجسٹریشن سسٹم اور الیکٹرانک ٹرانسمیشن آف پوسٹل بیلٹ مینجمنٹ سسٹم (ای ٹی پی بی ایم ایس) جیسے اقدامات پر روشنی ڈالی، جو تارکین وطن ووٹروں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

اسٹاک ہوم کانفرنس دنیا بھر سے انتخابی انتظامی اداروں کے سربراہان، پالیسی سازوں اور ادارہ جاتی رہنماوں کو اکٹھا کرے گی۔ اس کانفرنس میں ڈیجیٹل رکاوٹ، انتخابی تحفظ، موسمیاتی خطرات اور انتخابات میں مصنوعی ذہانت کے کردار جیسے موضوعات پر بات کی جائے گی۔

سی ای سی گیانیش کمار کا یہ دورہ عالمی جمہوری تعاون اور انتخابی انتظام میں بہترین طریقوں کے تبادلے کے لیے ہندوستان کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔ اس کانفرنس میں 50 سے زائد ممالک کے 100 سے زائد شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande