رائے گڑھ، 8 جون (ہ س)۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دیویانگ کمار پٹیل کی ہدایات پر ضلع میں غیر قانونی منشیات، غنڈہ عناصر اور مفرور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آج اتوار کو سائبر سیل اور تھانہ پسور کی مشترکہ ٹیم کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے اوڈیشہ سے گانجہ اسمگل کرنے والے تین اسمگلروں کو بریزا کار کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 5 کلو گانجہ اور تقریباً 11 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط کی گئی ہے۔
مخبر سے اطلاع ملی کہ سفید رنگ کی بریزا کار میں کچھ لوگ گانجہ لے کر اڈیشہ سے رائے گڑھ آرہے ہیں۔ اطلاع کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش شکلا اور ڈی ایس پی سائبر سیل کی رہنمائی میں سائبر سیل، پولیس اسٹیشن پسور، جوٹ مل اور چکردھر نگر پولس کی مشترکہ ٹیم نے مختلف مقامات کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پسور-سائبر سیل کی ٹیم نے گاو¿ں مچیڈا اور پڑیگاو¿ں روڈ پر سفید رنگ کی ایک مشکوک بریزا کار (نمبر CG 12 BC 0369) کو روکا، جس میں تین نوجوان سوار تھے۔
پوچھ گچھ پر ملزمان نے اپنے نام چندرمنی یادو (36)، کرشنا یادو (30) اور مہیندر یادو (21) بتائے جو بالترتیب رائے گڑھ اور جش پور اضلاع کے رہنے والے ہیں۔ تلاشی کے دوران گاڑی کی پچھلی سیٹ کے نیچے رکھے لال پیلے تھیلے سے 5 کلو گرام نشہ آور مادہ گانجہ برآمد ہوا جس کی تخمینہ قیمت ایک لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ملزمان نقل و حمل سے متعلق کوئی درست دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔ اس کے علاوہ بریزا کار، جس کی قیمت تقریباً 10 لاکھ روپے تھی، بھی ضبط کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف پسور پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 171/2025 دفعہ 20 (B) NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ