کانپور، 07 جون (ہ س)۔ عیدالاضحی (بقرید) کا تہوار ہفتہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ضلع بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ بیناججابر میں واقع بڑی عیدگاہ میں نمازیوں نے سب سے پہلے نماز ادا کی اور گلے مل کر ایک دوسرے کومبارکباد پیش کی۔ اس کے بعد قربانی شروع ہوئی۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،جس میں پولیس کی بھاری نفری نے ڈرون اور سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کی۔
ملک بھر میں بقرعید کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیاہے۔ تہوار کے موقع پر لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے اورمبارکباد پیش کی۔ اسی طرح کانپور میں بھی خوشی اور مسرت کا ماحول رہا۔ صبح کے وقت، ہزاروں نمازیوں نے بیناجھبار کی بڑی عیدگاہ میں نماز ادا کی اور ملک اور دنیا میں امن و ترقی کے لیے دعا کی۔
سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عیدگاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی تھی۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ جتیندر پرتاپ سنگھ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) شرون کمار سنگھ، پولیس کمشنر (لا اینڈ آرڈر) آشوتوش کمار اور کئی دیگر افسران موجود تھے۔
ضلع مجسٹریٹ جتیندر پرتاپ سنگھ نے شہر کے باشندوں کو بقرعید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تہوار کے بحفاظت انعقاد کو یقینی بنانے کی سب سے بڑی ذمہ داری مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پولس انتظامیہ اور کانپور انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ اس حوالے سے مسلم مذہبی رہنماو¿ں سے پہلے ہی میٹنگ ہو چکی ہے۔ جس کے تحت حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہی قربانی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔اس کے تحت تہوار منانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اگر ان قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد