واشنگٹن، 04 جون (ہ س)۔
دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق اتحادی ایلون مسک کو ٹیکسوں میں کٹوتی اور اخراجات بل پسند نہیں آیا۔ مسک نے اسے ایک 'ناگوار لعنت' قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ برداشت سے باہر ہے۔ مسک نے ایکس پر لکھا، میں اسے مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ ٹرمپ کی گھریلو ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے جامع پالیسی بل 'توہین آمیز' اور 'فحش' ہے۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق مسک نے لکھا، جن لوگوں نے اس کے حق میں ووٹ دیا انہیں شرم آنی چاہیے۔ وہ لوگ جانتے ہیں کہ انھوں نے غلط کیا ہے۔ ایسے لوگوں نے امریکی عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اس تنقید کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ پہلے ہی جانتے ہیں کہ ایلون مسک کا اس بل پر کیا موقف ہے۔ اس سے صدر کی رائے تبدیل نہیں ہوتی۔
مسک نے سی بی ایس سنڈے مارننگ کو ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بل سے مایوس ہیں۔ اس بل پیکج سے خسارہ بڑھتا ہے اور حکومتی کارکردگی کا شعبہ کمزور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل اچھا اور خوشنما ہو سکتا تھا۔ دریں اثنا، کچھ ریپبلکن سینیٹرز نے منگل کو مسک کے جذبات کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بل اب سینیٹ کے ہاتھ میں ہے۔ اس کے ایوان میں واپس جانے سے پہلے تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ