ارریہ 29 جون (ہ س)۔ پولیس نے بھارت نیپال کے سرحدی علاقے میں براؤن شوگر کی اسمگلنگ کے ماسٹر مائنڈ سنجے یادو کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کافی دنوں سے اس کی تلاش میں تھی۔ اس کے خلاف باسمتیا تھانے میں این ڈی پی ایس سمیت سنگین مقدمات میں پانچ مجرمانہ معاملے درج ہیں۔باسمتیا تھانہ پولیس نے سنجے یادو کو باسمتیا بازار سے گرفتار کیا ہے۔ ایس ڈی پی او مکیش کمار ساہا نے اتوار کے روز فاربس گنج سب ڈویزنل پولیس افسر کے دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔
ایس ڈی پی او مکیش کمار ساہا نے بتایا کہ 29 مئی 2025 کو باسمتیا تھانہ علاقہ کے بیلہ وارڈ نمبر 8 میں چوکی کے قریب سے امیش کھٹوے عرف امیش شرما ولد سومی شرما عرف سومی کھٹوے کو 205 گرام براؤن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں باسمتیا تھانہ میں مقدمہ نمبر 28/25 مورخہ 29 مئی 2025 کے تحت سیکشن 8 (سی) 21 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
گرفتار شدہ امیش شرما نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ یہ براؤن شوگر اسے سنجے یادو نے اسمگلنگ کے لیے دی تھی۔ پولیس اس کے علاوہ دیگر کیسوں میں بھی اس کی تلاش کر رہی تھی۔ دریں اثناء موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ایچ او امر کمار، ایس آئی شیوشنکر پنڈت، کانسٹیبل کرونا کمار، شیلیندر کمار اور ہوم گارڈ جوان ہیرا کمار سنگھ نے سنجے یادو کو بسمتیا بازار سے گرفتار کیا۔ ایس ڈی پی او نے بتایا کہ سنجے یادو ایک بدنام زمانہ مجرم ہے اور اس کے خلاف صرف باسمتیا تھانے میں سنگین معاملات کے پانچ مقدمات درج ہیں۔ گرفتار سنجے یادو کو عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan