ولے پارلے کے اسکول میں بم ہونے کے جھوٹے ای۔میل کی تحقیقات جاری
ولے پارلے کے اسکول میں بم ہونے کے جھوٹے ای۔میل کی تحقیقات جاری ممبئی، 26 جون (ہ س)۔ ممبئی کے مشہور تعلیمی ادارے پارلے تلک ودیالیہ (آئی سی ایس ای) کو ایک فرضی بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔ بدھ کو ملنے والے اس ای۔میل کے بعد چند گھنٹ
ولے پارلے کے اسکول میں بم ہونے کے جھوٹے ای۔میل کی تحقیقات جاری


ولے پارلے کے اسکول میں بم ہونے کے جھوٹے ای۔میل کی تحقیقات جاری

ممبئی، 26 جون (ہ س)۔ ممبئی کے مشہور تعلیمی ادارے پارلے تلک ودیالیہ

(آئی سی ایس ای) کو ایک فرضی بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔ بدھ کو ملنے والے اس

ای۔میل کے بعد چند گھنٹوں کے لیے تدریسی عمل معطل کر دیا گیا۔ ای میل میں کہا گیا

تھا کہ اسکول کے احاطے میں بم رکھا گیا ہے اور انتظامیہ سے کہا گیا کہ اسکول کو

فوری طور پر خالی کرا لیا جائے۔ پولیس نے آج تصدیق کی ہے کہ یہ ای۔میل نکھیرن ڈاٹ گوپال نامی اکانٹ سے اسکول کی آفیشل

ای میل آئی ڈی پر بھیجی گئی تھی اور تکنیکی ماہرین کی مدد سے اس کی تفتیش جاری

ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کسی فرد کی شرارت ہو سکتی ہے۔

ای۔میل موصول ہوتے ہی اسکول کے پرنسپل

نے بورڈ اراکین کو مطلع کیا اور سیکورٹی شعبے نے ولے پارلے پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس نے بم ڈٹیکشن اسکواڈ کے ہمراہ اسکول کا تفصیلی معائنہ کیا، لیکن کچھ بھی

مشتبہ برآمد نہیں ہوا۔

بعد ازاں پولیس نے تصدیق کی کہ یہ ای میل

ایک جھوٹا پیغام تھا، جس کے بعد اسکول نے دن کے دوسرے نصف میں دوبارہ تدریسی سرگرمیاں

شروع کر دیں۔ اسکول انتظامیہ نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ، اساتذہ

اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں

اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب

حالیہ دنوں میں ممبئی کے مختلف اسکولوں کو بھی اسی طرح کی دھمکی آمیز کالز موصول

ہوئی تھیں۔ پولیس نے طلبہ اور والدین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیکیورٹی کے تمام

اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دی جائے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / خان این اے


 rajesh pande