اداکار عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو ان دنوں شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ یہ فلم ریلیز کے بعد سے ہی خبروں میں ہے۔ نہ صرف عام شائقین بلکہ فلمی ستارے بھی اس فلم کی تعریف کر رہے ہیں۔ اب خود عامر خان نے فلم کی کامیابی پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ وہ سامعین کی طرف سے ملنے والی محبت اور تعریف سے بہت خوش ہیں۔
عامر نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلم کو ملنے والی محبت اور سپورٹ کے لیے میں تمام شائقین کا تہہ دل سے مشکور ہوں، یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے اور جس طرح ناظرین نے اسے قبول کیا ہے وہ میرے لیے بہت خاص ہے۔ عامر کا یہ ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی فلموں کے بارے میں کتنے حساس اور جڑے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔
عامر خان کو حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں انہوں نے پاپرازی سے بات کرتے ہوئے فلم ’ستارے زمین پر‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ عامر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ فلم کو شائقین کی جانب سے اتنا پیار مل رہا ہے، ہمارے 10 اسٹارز بھی بہت پرجوش ہیں کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم کی ہے اور یہ سپر ہٹ ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عامر نے انکشاف کیا کہ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی فلم دیکھی ہے اور انہیں یہ بہت پسند آئی ہے۔ اس تعریف نے عامر اور ان کی ٹیم کا جوش اور بھی بڑھا دیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی