چنڈی گڑھ، 23 جون (ہ س)۔ پنجاب کے لدھیانہ مغربی اسمبلی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمران عام آدمی پارٹی کے امیدوار سنجیو اروڑہ نے 10,637 ووٹوں سے انتخاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے اس سیٹ پر کانگریس کے بھارت بھوشن آشو کو شکست دی۔ بی جے پی امیدوار جیون گپتا تیسرے نمبر پر رہے۔ سال 2022 میں ہوئے عام انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے گرپریت سنگھ بسی عرف گوگی نے لدھیانہ ویسٹ اسمبلی سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ گوگی کی موت کے بعد یہاں 19 جون کو ضمنی انتخاب ہوا تھا۔پیر کو خالصہ کالج میں ووٹوں کی گنتی کے تمام 14 راو¿نڈ مکمل ہونے کے بعد عام آدمی پارٹی کے سنجیو اروڑہ کو 35 ہزار 179 ووٹ ملے، کانگریس کے بھارت بھوشن آشو کو 24 ہزار 542 ووٹ ملے۔ تیسرے نمبر پر آنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے جیون گپتا کو 20 ہزار 323 ووٹ ملے۔ شرومنی اکالی دل کے پروپکر سنگھ کو صرف 8203 ووٹ ملے۔سنجیو اروڑا اس وقت راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ ابھی تک انہوں نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔ اب ایم ایل اے بننے کے بعد وہ راجیہ سبھا سے استعفیٰ دے دیں گے۔ ایم ایل اے کی تعداد کی بنیاد پر یہ یقینی ہے کہ ریاست کی تمام خالی سیٹیں آپ کے پاس جائیں گی۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آپ سپریمو اروند کیجریوال پنجاب سے راجیہ سبھا جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan