مغربی سنگھ بھوم، 23 جون (ہ س)۔ مغربی سنگھ بھوم ضلع میں پیر کو کانگریس بھون میں سابق رکن پارلیمنٹ سنجے گاندھی کی برسی منائی گئی۔ کانگریسیوں نے ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کر انہیں یاد کیا اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی اور ان کی شخصیت اور کارناموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایک آواز میں ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد بھی کیا اور اتحاد کی اپیل کی تاکہ تنظیم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
کانگریس کے ضلع ترجمان ترشانو رائے نے کہا کہ یووا ہردے سمراٹ( نوجوانوں کے دلوں کے شہنشاہ) کے طور پر جانے جانے والے سنجے گاندھی نے اپنے مختصر دور میں اندرا گاندھی کے بیس نکاتی پروگرام کے علاوہ اپنے اصول بھی قائم کئے۔ سنجے گاندھی نے ملک کے نوجوانوں کو ایک نئی سمت دی۔ انہیں قوم کے دھارے سے جوڑ کر متحد کیا۔ان کے پانچ نکاتی اصول جہیز کا خاتمہ، خاندانی منصوبہ بندی، مزدوری کا عطیہ، شجرکاری، تعلیم کا فروغ اور ذات پات کے نظام کےخاتمےکی آج بھی معنویت ہے۔
اس موقع پر کانگریسیوں نے کہا کہ ہندوستانی سیاست کے ایک شاندار نوجوان ویژنری، تبدیلی کی علامت اور تنظیم کو نئی سوچ اور نئی سمت دینے والے سنجے گاندھی کی متحرک شخصیت، دور اندیش قیادت اور قوم کی تعمیر کے تئیں وابستگی ہمیشہ ہمیں ترغیب دیتی رہے گی۔ ہندوستان کے لئے آپ کے خیالات اور کام مشعل راہ رہیں گے۔ انہوں نے ہی عام آدمی کی پہنچ کی ماروتی لمیٹڈ قائم کی۔
اس موقع پر کانگریس کے ضلع جنرل سکریٹری کیرا بیروا، اشوک بریک، یوتھ کانگریس کے سبکدوش ہونے والے ضلع صدر پریتم بانکیرا، محکمہ تعلیم کے چیرمین پرشوتم داس پان، شہر کے صدر محمد سلیم، بلاک صدر دیکو ساویاں اور دیگر موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد