جینیلیا نے دس سال اداکاری سے دور رہنے کی اصل وجہ بتا دی۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جینیلیا دیش مکھ نے نہ صرف ہندی بلکہ مراٹھی سنیما میں بھی اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں ان کے جذباتی اور متاثر کن کردار کو بے حد سراہا گیا۔ اپنے کیریئر کے عروج پر
جینیلیا


بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جینیلیا دیش مکھ نے نہ صرف ہندی بلکہ مراٹھی سنیما میں بھی اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں ان کے جذباتی اور متاثر کن کردار کو بے حد سراہا گیا۔ اپنے کیریئر کے عروج پر، جینیلیا نے اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ محبت کی شادی کی۔ شادی کے بعد انہوں نے تقریباً ایک دہائی تک فلمی دنیا سے دوری بنائے رکھی جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے۔ اتنے لمبے وقفے کی وجہ کیا تھی؟ اب جینیلیا نے خود اس سوال کا جواب دیا ہے۔

شادی کے بعد جنیلیا دیش مکھ نے تقریباً ایک دہائی تک فلمی دنیا سے دوری بنائے رکھی۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ 10 سالوں سے میں ایک گھریلو خاتون کا کردار ادا کر رہی تھی، میں نے کوئی اور کام نہیں کیا، میں اپنے رشتوں اور خاندانی ذمہ داریوں میں پوری طرح مصروف تھی، سچ پوچھیں تو یہی میری اصل زندگی تھی، گھریلو خاتون بننا آسان نہیں ہے، یہ بہت مشکل کام ہے۔' جینیلیا کا یہ بیان نہ صرف ان کی ذاتی زندگی کی جھلک دکھاتا ہے بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ انہوں نے گلیمر اور کامیابی کے عروج پر ہوتے ہوئے بھی خاندان کو ترجیح دی۔ تاہم اس دوران انہوں نے اداکاری سے مکمل تعلق نہیں توڑا۔ وقتاً فوقتاً، وہ مراٹھی فلموں میں چھوٹے لیکن موثر کرداروں میں نظر آتی رہیں، جو ان کے اداکاری کے شوق کی عکاسی کرتی تھیں۔

20 جون کو ریلیز ہونے والی فلم 'ستارے زمین پر' ان دنوں خبروں میں ہے۔ اس فلم میں عامر خان مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں وہ پہلی بار اداکارہ جینیلیا دیش مکھ کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ یہ فلم ایک مشہور ہسپانوی فلم کا آفیشل ریمیک ہے، جسے ہندوستانی ناظرین کے لیے حساسیت اور جذباتی گہرائی کے ساتھ ڈھالا گیا ہے۔ فلم کی ایک اور خاص بات اس میں 10 نئے اداکار آروش دتا، گوپی کرشنا ورما، سنوت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے فلم کو ایک نئی توانائی اور تازگی بخشی ہے۔ ستارے زمین پر صرف ایک فلم نہیں ہے، بلکہ ایک ایسا تجربہ ہے جو بچوں، والدین اور اساتذہ کے دلوں کو چھو لیتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande