ریاض،23جون(ہ س)۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے رہنماوں، فرانسیسی صدر اور وزیر اعظم اٹلی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ تاکہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ان کی یہ ٹیلیفونک گفتگو اتوار کی روز ہوئی ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے اس سلسلے میں الگ الگ بات کی چیت کی ہے۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے بھی ولی عہد سے بات چیت کی ہے۔ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں علاقائی پیش رفت خصوصی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جس میں ایران پر اسرائیلی حملے اور اتوار کو امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا شامل ہے۔سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق رہنماوں نے موجودہ تناو کی روشنی میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے اتحاد اور یکجہتی کی توثیق کی۔ نیز تحمل سے کام لینے، مزید کشیدگی سے بچنے اور بحران کے سفارتی حل کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔خیال رہے اتوار کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں اور وزیر اعظم اٹلی جارجیا میلونی نے بھی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کی اور خطے میں پیدا ہونے والی پیش رفت تبادلہ خیال کیا۔ نیز ایران پر امریکی حملوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال سے کشیدگی میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ولی عہد نے میکروں اور میلونی کے ساتھ تبادلہ خیال میں تنازعات کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر مملکت کے موقف کی تصدیق کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan