راجستھان میں بارش جاری، 26 اضلاع میں آج الرٹ، کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر
جے پور، 22 جون (ہ س)۔ راجستھان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسمیاتی مرکز جے پور نے اتوار کو بھرت پور، دھول پور، کرولی اور سوائی مادھو پور اضلاع میں بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا، جب کہ 26 دیگر اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اب تک ریاست میں م
راجستھان میں بارش جاری، 26 اضلاع میں آج الرٹ، کئی علاقوں میں نظام زندگی متاثر


جے پور، 22 جون (ہ س)۔ راجستھان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسمیاتی مرکز جے پور نے اتوار کو بھرت پور، دھول پور، کرولی اور سوائی مادھو پور اضلاع میں بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا، جب کہ 26 دیگر اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اب تک ریاست میں معمول سے 109 فیصد زیادہ بارش ہوچکی ہے۔

ہفتہ کو جے پور، پالی، بھیلواڑہ، جودھ پور، اجمیر، بانسواڑہ، سیکر، بھرت پور، جالور، سروہی، راجسمند سمیت کئی اضلاع میں شدید بارش ہوئی۔ بھیلواڑہ میں ہفتہ کی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک 175 ملی میٹر (7 انچ) بارش ریکارڈ کی گئی۔ منڈل گڑھ میں گپتیشور مہادیو مندر کے قریب ایک آبشار بہنے لگا، جو علاقے کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے پالی میں ایک مکان کی بالکونی پر درخت گر گیا۔ جودھ پور میں موسلادھار بارش کے باعث پل پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث پلائیووڈ تاجر کی گاڑی پھسل کر نالے میں جاگری جس میں تین افراد کی المناک موت ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پالی، راجسمند، بھیلواڑہ، اجمیر اور جودھپور میں موسلادھار بارش ہوئی۔ پالی کے رانی اور مارواڑ جنکشن علاقوں میں 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جودھ پور کے بالیسر میں 77 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی جبکہ بھوپال گڑھ، باوڑی، اوسیان اور تینواری میں بھی شدید بارش ہوئی۔ اجمیر کے سرودا اور کیکری علاقوں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ سرودا میں 52 ملی میٹر اور کیکری میں 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راجسمند میں امیت میں 79 ملی میٹر بارش ہوئی اور کمبھل گڑھ میں 1 انچ سے زیادہ بارش ہوئی۔

بھیلواڑہ میں ایک بار پھر موسلادھار بارش ہوئی۔ منڈل گڑھ قلعہ سے تقریباً 2 کلومیٹر دور کھاچرول پنچایت علاقے میں گپتیشور مہادیو مندر کے قریب ایک نیا چشمہ بہنے لگا، جس کی وجہ سے علاقے کے کسان فصل کو لے کر خوش نظر آئے۔ منڈل گڑھ میں ہفتہ کی شام 5 بجے تک 5 انچ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔کھاچرول، ہوڈا، تروینی کھٹواڑا اور جوجوا علاقے کے کسانوں نے اسے فصلوں کے لیے ایک اچھی علامت قرار دیا۔ اس کے علاوہ بنڈی کا مشہور بھیملات آبشار ان دنوں اپنی پوری خوبصورتی کے ساتھ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ گرتی ندی نالوں اور آس پاس کی ہریالی کے درمیان آبشار کے پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے یہ منظر اور بھی دلکش ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande