دہلی-این سی آر میں سرگرم شاطر بدمعاش انکاؤنٹر کے دوران زخمی
غازی آباد، 22 جون (ہ س)۔ کوتوالی نگر تھانہ پولیس نے ہفتہ کی رات ایک انکاؤنٹر کے دوران ایک شاطر مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران یہ مجرم پولیس کی گولی سے زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے 01 پستول، 01 خالی کارتوس، 01 زندہ کارت
انکاونٹر


غازی آباد، 22 جون (ہ س)۔ کوتوالی نگر تھانہ پولیس نے ہفتہ کی رات ایک انکاؤنٹر کے دوران ایک شاطر مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران یہ مجرم پولیس کی گولی سے زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے 01 پستول، 01 خالی کارتوس، 01 زندہ کارتوس، 01 موٹر سائیکل اور 3100 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔

اے سی پی رتیش ترپاٹھی نے بتایا کہ کوتوالی نگر پولیس اسٹیشن وجے نگر فلائی اوور کٹ چوکی علاقے نیو بس اڈہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہا تھا۔ اس دوران سائی اپون کی طرف سے ایک موٹر سائیکل سوار آیا، جب اسے رکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس نے سائی اپون کی کچی سڑک پر موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی اور ناکام ہونے پر اس نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس میں نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں موقع سے گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ پر ملزم نے اپنا نام راہل کشیپ بتایا جو ریلائنس پٹرول پمپ کے قریب شنکر وہار کا رہنے والا ہے۔ اس کے خلاف غازی آباد، نوئیڈا اور جی آر پی غازی آباد میں کئی مقدمات درج ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande