ابتدائی کاروبار میں اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ، سینسیکس اور نفٹی گراوٹ کے بعد بحالی
نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران اتار- چڑھاو کے درمیان اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز معمولی کمی کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ کھلتے ہی اسٹاک مارکیٹ کی کمزوری کے باعث فروخت کا دباو بڑھ گیا۔ تاہم، تھوڑی دیر ک

share

نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران اتار- چڑھاو کے درمیان اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز معمولی کمی کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ کھلتے ہی اسٹاک مارکیٹ کی کمزوری کے باعث فروخت کا دباو بڑھ گیا۔ تاہم، تھوڑی دیر کے بعد خریداری کی حمایت کی وجہ سے، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس نے بحالی کی اور سبز نشان میں اپنی جگہ بنا لی۔ صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.08 فیصد اور نفٹی 0.12 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔

شیئر بازار کے بڑے شیئروںمیں انڈسنڈ بینک، ٹائٹن کمپنی، آئشر موٹرز، مہندرا اینڈ مہندرا اور ٹرینٹ لمیٹڈ صبح 10 بجے تک کے کاروبار کے بعد 4.21 فیصد سے 1.79 فیصد تک اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، اڈانی پورٹس، ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا، اڈانی انٹرپرائزز اور نیسلے 2.40 فیصد سے 1.28 فیصد کے نقصان کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔

اب تکحصص بازار میں 2,396 شیئروں میں ایکٹیوٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 974 حصص منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ 1,422 حصص نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 15 اسٹاک خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 15 کمپنیوں کے حصص سرخ نشان میں رہے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 18 شیئر سبز نشانمیں اور 32شیئرسرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 40.72 پوائنٹس پھسل کر 81,403.94 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کے دباو کی وجہ سے انڈیکس 81,191.04 پوائنٹس تک گر گیا۔ ٹریڈنگ کے پہلے 5 منٹ کے بعد مارکیٹ میں خریداری کا دباو¿ رہا، جس کی وجہ سے انڈیکس بحال ہونے میں کامیاب ہوا اور سبز نشان میں 81,583.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد ایک بار پھر فروخت کا دباو دیکھا گیا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کے منافع میں کمی آنے لگی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، صبح 10 بجے تک کے کاروبارکے بعد، سینسیکس 63.84 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 81,508.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے آج 8.80 پوائنٹس کی علامتی گراوٹ کے ساتھ 24,803.25 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت شروع ہو گئی اور انڈیکس 24,738.10 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعد تھوڑی دیر بعد خریداری شروع ہونے کی وجہ سے اس انڈیکس نے سبز نشان میں اپنی جگہ بنا لی۔ مسلسل خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس 24,863.10 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ تاہم اس کے بعد ایک بار پھر فروخت شروع ہونے کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت سست پڑنے لگی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک تجارت کے بعد، نفٹی 31 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 24,843.05 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اس سے پہلے آخری کاروباری دن بدھ کو سینسیکس 138.64 پوائنٹس یعنی 0.17 فیصد کے نقصان کے ساتھ 81,444.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری طرف، نفٹی نے بدھ کی تجارت 41.35 پوائنٹس یعنی 0.17 فیصد کے نقصان کے ساتھ 24,812.05 پوائنٹس پر ختم کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande