ایران اسرائیل تنازعہ کے باعث خام تیل کی قیمت میں اضافہ، خام تیل 77 ڈالر سے تجاوز
نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور اس میں امریکی مداخلت کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کشیدگی کا براہ راست اثر خام تیل کی قیمت میں اضافے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث
ایران اسرائیل تنازعہ کے باعث خام تیل کی قیمت میں اضافہ، خام تیل 77 ڈالر سے تجاوز


نئی دہلی، 19 جون (ہ س)۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور اس میں امریکی مداخلت کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس کشیدگی کا براہ راست اثر خام تیل کی قیمت میں اضافے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث آج خام تیل 77 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کر گیا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے برینٹ کروڈ 77.77 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 76 ڈالر کی سطح عبور کر کے 76.38 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آرہا ہے۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر آج خام تیل 6,450 روپے فی بیرل کی سطح کو عبور کر گیا۔ آج، خام تیل ایم سی ایکس پر 26 روپے کے اضافے کے ساتھ 6,360 روپے فی بیرل پر کھلا۔ کچھ ہی دیر بعد، اس کی قیمت 6,467 روپے فی بیرل کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تاہم بعد میں اس کی قیمت میں بھی قدرے کمی آئی۔

کموڈٹی مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل تنازع کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی سپلائی میں کمی کا امکان ہے۔ خاص طور پر جس طرح امریکہ نے ایران کو ہتھیار ڈالنے کی تنبیہ کی ہے اس سے یہ امکان موجود ہے کہ ایران پر بھی امریکہ حملہ کر سکتا ہے۔ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande