کشتواڑ کے جنگلاتی علاقے میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن شروع۔
جموں, 18 جون (ہ س)ضلع کشتواڑ کے دور دراز اور گھنے جنگلاتی علاقے سنگھ پورہ، چھاترو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر بدھ کی صبح پولیس اور فوج نے مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کر
Encounter kishtwar


جموں, 18 جون (ہ س)ضلع کشتواڑ کے دور دراز اور گھنے جنگلاتی علاقے سنگھ پورہ، چھاترو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر بدھ کی صبح پولیس اور فوج نے مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا تاکہ ممکنہ دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستے بند کیے جا سکیں۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک آپریشن جاری تھا تاہم تاحال کسی دہشت گرد سے براہِ راست آمنا سامنا نہیں ہوا

۔

قابل ذکر ہے کہ چھاترو علاقے میں رواں برس اپریل اور مئی کے دوران ہونے والی دو علیحدہ جھڑپوں میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک فوجی اہلکار شہید ہوا تھا، جس کے بعد سے اس حساس علاقے میں سیکورٹی فورسز کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande