اسرائیل میں تلنگانہ کے مزدور کی موت، خاندان پرغم کی پہاڑٹوٹ پڑا
حیدرآباد , 18 ۔جون (ہ س)۔ ایران اوراسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان ملازمت کی تلاش میں اسرائیل جانے والے تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے رویندرکی تل ابیب کے ایک ہاسپٹل میں موت ہوگیی۔57سالہ رویندر پچھلے 20 دنوں سے دل سے متعلق عارضہ کے سبب ہاسپٹل میں ز
اسرائیل میں تلنگانہ کے مزدور کی موت، خاندان پرغم کی پہاڑٹوٹ پڑا


حیدرآباد , 18 ۔جون (ہ س)۔ ایران اوراسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان ملازمت کی تلاش میں اسرائیل جانے والے تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے رویندرکی تل ابیب کے ایک ہاسپٹل میں موت ہوگیی۔57سالہ رویندر پچھلے 20 دنوں سے دل سے متعلق عارضہ کے سبب ہاسپٹل میں زیر علاج تھا اوربَنکر وارڈ میں داخل تھا۔رویندر کی موت کی خبر نے ان کے خاندان کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ارکان خاندان نے مرکزی حکومت اور اسرائیل میں ہندوستانی سفارت خانہ سے درخواست کی ہے کہ رویندر کی لاش کو جلد از جلد وطن واپس لایا جائے۔جگتیال کے ایم ایل اے سنجے کماراور این آر آئی کمیٹی کے وائس چیئرمین بھیم ریڈی نے بھی اس سلسلہ میں مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔موجودہ بین الاقوامی کشیدہ صورتحال میں، تعلیم اور روزگار کے لیے بیرون ملک مقیم ہندوستانی شہریوں، خاص طور پر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والوں کی سلامتی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ریاستی حکومت نے ان کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے دہلی میں موجود تلنگانہ بھون میں خصوصی ہیلپ لائنز قائم کی ہیں۔یہ واقعہ نہ صرف ایک ذاتی سانحہ ہے بلکہ حکومت اور سماج کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ بیرون ملک کام کرنے والوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ضروری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande