ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی موجودہ مالی سال 26۔2025 میں 6.5 فیصد سے زیادہ ہوگی: آئی سی آر اے
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ معروف ریٹنگ ایجنسی آئی سی آر اے نے ہندوستان کی معیشت پر تازہ ترین آؤٹ لک جاری کیا ہے۔ آئی سی آر اے نے بدھ کو جاری کردہ اپنے تازہ ترین تخمینہ میں کہا ہے کہ ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو موجودہ مالی سال 2025-26 میں 6.50
جی ڈی


نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ معروف ریٹنگ ایجنسی آئی سی آر اے نے ہندوستان کی معیشت پر تازہ ترین آؤٹ لک جاری کیا ہے۔ آئی سی آر اے نے بدھ کو جاری کردہ اپنے تازہ ترین تخمینہ میں کہا ہے کہ ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو موجودہ مالی سال 2025-26 میں 6.50 فیصد سے زیادہ رہے گی۔ ایجنسی نے مجموعی ویلیو ایڈڈ (جی وی اے) نمو 6.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

ریٹنگ ایجنسی آئی سی آر اے نے جاری کردہ آؤٹ لک میں کہا کہ ربیع کی فصلوں سے ہونے والی آمدنی اور آبی ذخائر میں پانی کی سطح معمول سے زیادہ ہونے کی وجہ سے دیہی مانگ مضبوط رہے گی۔ اس عرصے کے دوران مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 4.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 فیصد ہو سکتا ہے۔ آئی سی آر اے نے اپنی رپورٹ میں مہنگائی کے بارے میں کہا کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی خوردہ افراط زر رواں مالی سال 2025-26 میں 4.2 فیصد سے اوپر رہنے کی توقع ہے، جبکہ تھوک قیمت انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) پر مبنی ہول سیل افراط زر 2.7 فیصد سے اوپر رہے گی۔

جی ڈی پی اور جی وی اے کیا ہے؟

مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کسی ملک کے اندر پیدا ہونے والی اشیا اور خدمات کی کل قیمت کی پیمائش کرتی ہے، جبکہ مجموعی ویلیو ایڈڈ (جی وی اے) مصنوعات اور خدمات کی کل قیمت سے درمیانی اشیا اور خدمات کی لاگت کو گھٹا کر حاصل کی جاتی ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بھی اس ماہ جاری ہونے والی مالیاتی پالیسی کے جائزے میں جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ عالمی بینکنگ گروپ ایچ ایس بی سی نے ایک دن پہلے کیلنڈر سال 2025 میں ہندوستان کی شرح نمو 6.2 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande