بلندشہر، 18 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک کار پل سے ٹکرا کر الٹ گئی اور پھر آگ لگ گئی۔ حادثے میں کار میں سوار پانچ افراد زندہ جل گئے، جب کہ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کار میں سوار لوگ بدایوں میں شادی کی تقریب سے واپس دہلی آرہے تھے۔
ایس پی دیہات ڈاکٹر تیجویر سنگھ نے بتایا کہ کار میں سوار لوگ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد بدایوں ضلع کے سہسوان سے دہلی کے مالویہ نگر واپس آرہے تھے۔ دریں اثناجہانگیر آباد تھانہ علاقہ کے تحت گاوں جانی پور چندوس کے قریب کار اچانک پلے سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار چھ افراد تنویر احمد کا بیٹا تنویز احمد (24)، بیٹی مومنہ (22)، زبیر علی (25)، ندا (20) اور زبیر علی کی بیٹی زینل (02) جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ شدید طور پر جھلس گئی لڑکی گلناز (17) کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے پانچ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ حادثے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ کار کی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد