ممبئی میں امریکی قونصل خانے کو بم دھمکی، بی کے سی پولیس کی تحقیقات جاری
ممبئی، 15 جون (ہ س)۔ ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ میں امریکی قونصل جنرل کے دفتر کو بم دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، تاہم پولیس کی تفتیش میں کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ ہفتے کی رات تقریباً 8 بجے قونصل خانے میں ایک نامعلوم
ممبئی میں امریکی قونصل خانے کو بم دھمکی، بی کے سی پولیس کی تحقیقات جاری


ممبئی، 15 جون (ہ س)۔

ممبئی

کے مضافاتی علاقے باندرہ میں امریکی قونصل جنرل کے دفتر کو بم دھمکی آمیز کال

موصول ہوئی، تاہم پولیس کی تفتیش میں کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ ہفتے کی رات

تقریباً 8 بجے قونصل خانے میں ایک نامعلوم فون کال آئی جس میں بم دھماکے کی دھمکی

دی گئی تھی۔

بی کے سی پولیس اسٹیشن کے اہلکار اور

بم اسکواڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مکمل تفتیش کی، لیکن کسی بھی قسم کا مشتبہ

مواد نہیں ملا۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کال

کرنے والے کے موبائل نمبر اور اس کے پیچھے محرکات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande