پریاگ راج ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت پانچ افراد کی موت ۔
پریاگ راج، 15 جون (ہ س)۔ ہفتہ کی رات موسم میں اچانک تبدیلی کے بعد ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ان میں تھانہ بارا کے ایک ہی خاندان کے چار افراد اور تھانہ شنکر گڑھ کا ایک نوجوان شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس یمونا نگر
بجلی


پریاگ راج، 15 جون (ہ س)۔ ہفتہ کی رات موسم میں اچانک تبدیلی کے بعد ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ ان میں تھانہ بارا کے ایک ہی خاندان کے چار افراد اور تھانہ شنکر گڑھ کا ایک نوجوان شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس یمونا نگر وویک چندر یادو نے بتایا کہ بارا تھانہ علاقہ کے سون ورشا گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ گاؤں کے رہائشی وریندر ونواسی (35 سال)، اس کی بیوی پاروتی (32 سال) اور دو بیٹیاں رادھا اور کرشمہ ایک جھونپڑی میں سو رہے تھے۔ دیر رات اچانک موسم بدلنے کے بعد آسمانی بجلی گرنے سے یہ چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

آسمانی بجلی گرنے کا دوسرا واقعہ ضلع کے شنکر گڑھ تھانہ علاقے کے کلیان پور گاؤں میں پیش آیا۔ اتوار کو اسسٹنٹ پولس کمشنر بارا کنجلتا نے بتایا کہ شنکر گڑھ تھانہ علاقہ میں ہفتہ کی رات بجلی گرنے سے کلیان پور گاؤں کے رہنے والے کرشنا 29 ولد اچھے کمار کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ کرشنا مزدوری کر کے اپنی بیٹی، دو بیٹوں اور بیوی کسم کی کفالت کرتا تھا۔ کرشنا ہفتے کی رات گھر کے باہر ایک جھونپڑی میں سو رہا تھا کہ اس پر آسمانی بجلی گر گئی اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ بارا کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم نے متاثرہ خاندان کی درخواستیں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande