آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2025: آریہ-ارجن جوڑی نے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں گولڈ جیتا
میونخ، 14 جون (ہ س)۔ ہندوستان کے آریہ بورسے اور ارجن بابوتا کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2025 کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چین کے زیفی وانگ اور لیو ہاو شینگ کو 17-7 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا
آئی ایس ایف ورلڈ


میونخ، 14 جون (ہ س)۔

ہندوستان کے آریہ بورسے اور ارجن بابوتا کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ 2025 کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چین کے زیفی وانگ اور لیو ہاو شینگ کو 17-7 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔

ہندوستانی جوڑی نے کوالیفکیشن میں کل 635.2 کا اسکور کیا تھا جووانگ اور شینگ کے 635.9 کے ریکارڈ سے بالکل پیچھے رہا۔ یہ اسکور عالمی ریکارڈ کے بہت قریب تھا۔ انفرادی طور پر آریہ نے 317.5 اور ارجن نے 317.7 پوائنٹس اسکور کئے۔

اس سے قبل آریہ بورسے نے اس سال کے شروع میں پیرو کے لیما میں منعقدہ ورلڈ کپ میں رودراکش پاٹل کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

اس ایونٹ میں ایک اور ہندوستانی جوڑی ایلاوینل والاریون اور انکش جادھو 631.8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ ناروے کی جینیٹ ہیگ ڈیوسٹاد اور جان ہرمن ہیگ نے کانسی کا تمغہ جیتا، سیجان میڈالینا اور پیٹر میتھیو فیوری پر مشتمل امریکی جوڑی کو 16-14 سے شکست دی۔

اس جیت کے ساتھ یہ اس ورلڈ کپ میں ہندوستان کا چوتھا اور دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل سوروچی سنگھ نے سونے کا تمغہ جیتا تھا، جبکہ سیفٹ کور سمرا اور ایلاوینل والاریون نے اپنے انفرادی مقابلوں میں کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande