ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے زہر کھا یا، 3 معصوم بچوں کی موت
رائے پور، 14 جون (ہ س)۔ کانکیر ضلع میں پرتاپور تھانہ علاقہ کے گرام پنچایت چندن پور کے تحت گاؤں پی وی 70 شانتی نگر میں کل دیر رات ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس واقعے میں خاندان کے تین معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں
ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے زہر کھا یا، 3 معصوم بچوں کی بھی موت


رائے پور، 14 جون (ہ س)۔ کانکیر ضلع میں پرتاپور تھانہ علاقہ کے گرام پنچایت چندن پور کے تحت گاؤں پی وی 70 شانتی نگر میں کل دیر رات ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے زہر کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس واقعے میں خاندان کے تین معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

مرنے والے بچوں کی شناخت ورشا بیراگی (11 سال)، دیپتی بیراگی (7 سال) اور دیوراج بیراگی (5 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ والدین نے بھی زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی لیکن بروقت بچ گئے۔ اس وقت وہ سول اسپتال پکھنجور میں زیر علاج ہیں۔

وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ ابھی تک زہر کھانے کی وجوہات واضح طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ ابتدائی طور پر معاملہ گھریلو جھگڑے کا بتایا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande