کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 7400 تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق
نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد 7400 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 269 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 9 ک
7400 Active corona patients, nine died in last 24 hours


نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد 7400 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 269 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس دوران 9 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی۔ ان میں سے تین اموات کیرالہ سے، چار مہاراشٹر سے، ایک ایک راجستھان اور تمل ناڈو سے ہوئی ہیں۔

وزارت کے مطابق کورونا سے مرنے والے مریضوں کو دیگر سنگین بیماریاں بھی تھیں۔ کیرالہ میں ہونے والی تین اموات میں سے ایک 83 سالہ شخص جنہیںسی اے ڈی - ایس /پی سی اے پی بی جی ڈیکمپینسیٹڈ ایچ ایف، ایل وی ڈسفنکشن بھی تھا۔ دوسرا ایک 67 سالہ شخص تھا جس کے گردے کی پیوند کاری ہوئی تھی اور ایک 61 سالہ شخص تھا جس کو ٹائپ 2 ڈی ایم، سیسٹیمیٹک ہائی بلڈ پریشر بھی تھا۔

تاہم یہ بھی راحت کی بات ہے کہ انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سال اب تک 11967 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق کیرالہ میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ یہاں فعال مریضوں کی تعداد 2109 ہے جبکہ گجرات 1437 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مغربی بنگال 700 سے زیادہ کورونا کے معاملوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔چوتھے اور پانچویں نمبر پر دہلی میں 672 معاملے اورمہاراشٹر میں 613 کیسز ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande