ہاؤس فل-5 کا باکس آفس پر جلوہ، کل کلیکشن 111.25 کروڑ
اکشے کمار کی بہت مشہور فلم ''ہاؤس فل -5'' نے سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی زبردست دھوم مچادی ہے۔ فلم کو دیکھنے کے لیے شائقین کا ہجوم سینما گھروں میں پہنچ گیا ہے اور اسے شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ ترون منسوخانی کی ہدایت کاری میں ب
ہاؤس فل-5 کا باکس آفس پر جلوہ، کل کلیکشن 111.25 کروڑ


اکشے کمار کی بہت مشہور فلم 'ہاؤس فل -5' نے سینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی زبردست دھوم مچادی ہے۔ فلم کو دیکھنے کے لیے شائقین کا ہجوم سینما گھروں میں پہنچ گیا ہے اور اسے شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ ترون منسوخانی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ کامیڈی انٹرٹینر 6 جون کو ریلیز ہوئی تھی اور صرف چار دنوں میں اس نے 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ اب 'ہاؤس فل-5' کی پانچویں دن کی کمائی سامنے آگئی ہے۔

باکس آفس ٹریکر سیکنلک کے مطابق ہاؤس فل-5' نے اپنی ریلیز کے پانچویں دن یعنی پہلے منگل کو 10.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کا کل باکس آفس کلیکشن 111.25 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ 'ہاؤس فل-5' نے باکس آفس پر 24 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا، جب کہ دوسرے دن فلم 31 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی تھی۔ فلم نے تیسرے دن 32.5 کروڑ روپے اور چوتھے دن 13 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

'ہاو¿س فل-5' میں اکشے کمار کے ساتھ رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، نانا پاٹیکر، جیکی شراف، سنجے دت اور سونم باجوہ جیسے کئی ستارے نظر آئے ہیں۔ خاص طور پر فلم میں اکشے اور رتیش کی زبردست کامک ٹائمنگ کو ناظرین کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ فلم کی اسٹار کاسٹ میں نرگس فخری، سندریا شرما، شریاس تلپڑے، جانی لیور، فردین خان، چنکی پانڈے اور ڈینو موریا بھی شامل ہیں۔ ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اس ملٹی اسٹارر کامیڈی فلم کا بجٹ تقریباً 225 کروڑ روپے ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande