وشواناتھن آنند ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹز ٹیم چیمپئن شپ میں واپسی کریں گے
وشواناتھن آنند ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹز ٹیم چیمپئن شپ میں واپسی کریں گے لندن، 10 جون (ہ س)۔ پانچ بار کے عالمی شطرنج چیمپئن وشوناتھن آنند ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وہ ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹز ٹیم چیمپئن شپ میں ’’فریڈم‘‘ ٹیم کا حصہ ہوں گے، جس کی قیا
وشواناتھن آنند


وشواناتھن آنند ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹز ٹیم چیمپئن شپ میں واپسی کریں گے

لندن، 10 جون (ہ س)۔ پانچ بار کے عالمی شطرنج چیمپئن وشوناتھن آنند ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وہ ورلڈ ریپڈ اینڈ بلٹز ٹیم چیمپئن شپ میں ’’فریڈم‘‘ ٹیم کا حصہ ہوں گے، جس کی قیادت خود فیڈے کے سی ای او ایمل سٹوسکی کر رہے ہیں۔

آنند اپنی ٹیم میں واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ اس باوقار ٹورنامنٹ میں سب سے بڑی دعویدار سمجھی جانے والی ڈبلیو آر شطرنج ٹیم کی قیادت روس کے ایان نیپومنیاچی کریں گے۔ اس بار یہ ٹورنامنٹ ناروے کے عالمی نمبر ایک میگنس کارلسن کی غیر موجودگی میں منعقد کیا جا رہا ہے جنہوں نے اس فیڈے ایونٹ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

ہندوستان کی طرف سے ڈبلیو آر شطرنج ٹیم میں ارجن ایریگیسی ٹاپ بورڈ پر کھیلتے نظر آئیں گے، جو دوسرے بورڈ پر پی ہری کرشنا کے ساتھ ہوں گے۔ ورلڈ جونیئر چیمپئن وی پرنو کی موجودگی ٹیم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ ان کے ساتھ، لیوک لیون مینڈونسا بھی ٹیم میں ہیں، جنہیں ڈی گکیش، ارجن، آر پرگیانند اور اروند چتامبرم کی چوکڑی کے بعد ہندوستان کا اگلا بڑا اسٹار سمجھا جاتا ہے۔

وہیں ہندوستان کے نوجوان گرینڈ ماسٹر نہال سرین اس بار ’ایشڈاڈ ایلیٹ چیس کلب‘ کے لیے کھیلیں گے، جو اس ٹورنامنٹ میں پانچویں سیڈ ٹیم ہے۔ نہال اور آنند اپنے اپنے بورڈ پر ٹاپ سیڈ کے طور پر کھیلیں گے۔

حالانکہ میگنس کارلسن اور ڈی گوکیش جیسے قدآور کی کمی ٹورنمنٹ میں محسوس کی جائے گی، لیکن مقابلہ اب بھی سخت ہونے کی امید ہے۔

ڈبلیو آر شطرنج کی ٹیم خطاب کی مضبوط دعویدار ہے، جس میں نیپومنیاچی کے علاوہ علی رضا فیروزہ، میکسم واشیئے-لاگریو، ہیکارو ناکامورا، الیگزینڈرا کوسٹینیک اور ویسلے سو جیسے قدآور کھلاڑی شامل ہیں۔

اس مقابلے میں ہر راونڈ میں ایک خاتون کھلاڑی اور ایک ایسا کھلاڑی شامل ہونا ضروری ہے جس کی ریٹنگ 2200 سے کم ہو۔ اس انوکھے اصول کے باعث یہ ٹورنامنٹ دوسرے ٹیم ایونٹس کے مقابلے میں بہت زیادہ دلچسپ بن جاتا ہے۔

جیتنے والی ٹیم کو 1,10,000 امریکی ڈالر اور رنر اپ کو 75,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔

ہندوستانی ٹیم کی امیدیں زیادہ تر ارجن ایریگیسی کی کارکردگی پر منحصر ہوں گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی کھلاڑی ٹیم کو خطاب کے قریب لے جانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande