عالمی بازاروں سے ملے -جلے رجحانات، ایشیائی بازاروں میں تیزی کا ماحول
نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ عالمی بازاروں سے آج ملے -جلے رجحانات نظر آرہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج فائدہ کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں
Mixed signals from global markets, bullish trend in Asian markets


نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ عالمی بازاروں سے آج ملے -جلے رجحانات نظر آرہے ہیں۔ امریکی مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ تاہم، ڈاو¿ جونز فیوچرز آج فائدہ کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں مسلسل دباو¿ رہا۔ دوسری جانب ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر خریداری کا رجحان ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران امریکی مارکیٹ میں مسلسل خریدار ی ہوتی رہی۔ تاہم آخری وقت پر منافع وصولی کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس ملے -جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز پورے دن کے کاروبار کے بعد معمولی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ وہیں ، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی ٹریڈنگ 0.09 فیصد اضافے کے ساتھ 6,005.88 پوائنٹس پر ختم کی۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 0.31 فیصد چھلانگ لگا کر 19,591.24 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز آج 134.06 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کے اضافے کے ساتھ 42,895.82 پوائنٹس پر تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں مسلسل فروخت ہوتی رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.06 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 8,832.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے0.17 فیصد کی کمی کے ساتھ گزشتہ سیشن کاکاروبار 7,791.47 پوائنٹس پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 130.14 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد گر کر 24,174.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروںمیں آج عام طور پر مضبوطی نظر آرہی ہے۔ 9 ایشیائی بازاروں میں سے 8 انڈیکس اضافے کے ساتھ سبز رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں جبکہ ایک انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں ہے۔ واحد ایشیائی مارکیٹ انڈیکس، اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.11 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,932.11 پوائنٹس پر کاروبارکر رہا ہے۔

دوسری طرف، گفٹ نفٹی 0.02 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 25,187 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 24,249.48 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس نے آج زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 424.81 پوائنٹس یعنی 1.95 فیصد بڑھ کر 22,215.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 1.31 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 7,206.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ نکیئی انڈیکس 366.77 پوائنٹس یعنی 0.96 فیصد کے اضافے کے ساتھ 38,455.34 پوائنٹس کی سطح پر ، کوسپی انڈیکس 0.78 فیصد اضافے کے ساتھ 2,878.05 پوائنٹس کی سطح پر، سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.28فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 1,138 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد کی تیزی کے ساتھ 3,403.52 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande