فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: ڈی بروئن نے بیلجیئم کو ویلز کے خلاف سنسنی خیز جیت دلائی
برسلز، 10 جون (ہ س)۔ کیون ڈی بروئن نے آخری لمحات میں گول کر کے بیلجیئم کو ویلز کے خلاف 3-4 کی سنسنی خیز جیت دلائی۔ پیر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ میں بیلجیئم نے ابتدائی برتری کھو دی، لیکن 88ویں منٹ میں ڈی برائن کے فیصلہ کن گول نے میزبان ٹی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر


برسلز، 10 جون (ہ س)۔ کیون ڈی بروئن نے آخری لمحات میں گول کر کے بیلجیئم کو ویلز کے خلاف 3-4 کی سنسنی خیز جیت دلائی۔ پیر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ میں بیلجیئم نے ابتدائی برتری کھو دی، لیکن 88ویں منٹ میں ڈی برائن کے فیصلہ کن گول نے میزبان ٹیم کوراحت دلائی۔

بیلجیئم نے پہلے آدھے گھنٹے میں ہی 0-3 کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔ 15ویں منٹ میں رومیلو لوکاکو نے پنالٹی کے ذریعے کھاتہ کھولا، جس کے بعد 19ویں منٹ میں کپتان یوری ٹائلی مینز اور 27ویں منٹ میں جیریمی ڈوکو نے گول کیا۔

تاہم ویلز نے شاندار واپسی کی۔ ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے ہیری ولسن نے پنالٹی کے ذریعے ویلز کا کھاتہ کھول دیا۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں سوربا تھامس اور برینن جانسن نے گول کر کے اسکور 3-3 کر دیا۔

میچ میں کئی متنازعہ لمحات دیکھنے میں آئے، جن میں دو پنالٹیز، ایک گول کینسل، اور کئی طویل وی اے آر کی متعدد مداخلتیں شامل ہیں جنہوں نے مقابلے کو مزید کشیدہ بنا دیا۔ آخر کار، کیون ڈی بروئن نے 88ویں منٹ میں گول کر کے بیلجیئم کو تین اہم پوائنٹس دیے اور ٹیم کے کوالیفائی کرنے کے امکانات کو مضبوط کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande