شروعاتی کاروبار میں اتار -چڑھاؤ کے درمیان شیئر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔گھریلو شیئر بازار آج شروعاتی کاروبار کے دوران اتار- چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے بعدتیزی حاصل کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد، فروخت کے دباؤ کی وجہ سے بنچ مارک انڈیکس سین
Amidst volatility in early trade, stock market rises


نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔گھریلو شیئر بازار آج شروعاتی کاروبار کے دوران اتار- چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے بعدتیزی حاصل کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز مضبوطی کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد، فروخت کے دباؤ کی وجہ سے بنچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی سرخ نشان میںغوطہ لگا گئے۔ تاہم، تھوڑی دیر بعد خریداری شروع ہونے کے باعث، ان دونوں انڈیکس نے دوبارہ سبز نشان میں اپنی جگہ بنا لی۔ ٹریڈنگ کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.12 فیصد اور نفٹی 0.21 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں گراسم انڈسٹریز، انڈسنڈ بینک، بھارت الیکٹرانکس، ٹیک مہندرا اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے حصص 4.08 فیصد سے 1.42 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایشین پینٹس، ایس بی آئی لائف انشورنس، ایچ ڈی ایف سی لائف اور ایٹرنل کے حصص 1.26 فیصد سے 0.91 فیصد کی کمزوری کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

اب تک، اسٹاک مارکیٹ میں 2,427 حصص میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,540 شیئر منافع کما کر سبز نشان ، جب کہ 887 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبارکر رہے تھے۔ اسی طرح، سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 20 اسٹاک خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں رہے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو¿ کے باعث 10 کمپنیوں کے حصصسرخ نشان میں رہے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 34 شیئرسبز نشان میں اور 16 شیئرسرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 198.52 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,643.73 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے انڈیکس سرخ نشان میں 82,240.40 پوائنٹس تک گر گیا۔ تاہم اس کے فوراً بعد ہی خریداری شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حالت بہتر ہونے لگی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے، سینسیکس 100.32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,545.53 پوائنٹس کی سطح پر کاروبارکر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے بھی آج 92.85 پوائنٹس کی چھلانگ لگاتے ہوئے 25,196.05 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد ٹریڈنگ کے پہلے 10 منٹ میں فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے انڈیکس 25,055.45 پوائنٹس پر سرخ نشان پر چلا گیا۔ تاہم اس کے کچھ ہی دیر بعد خریداروں نے خریداری شروع کردی جس کے باعث انڈیکس دوبارہ سبز نشان پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کی تجارت کے بعد، صبح 10:15 بجے، نفٹی 53.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,157 پوائنٹس پرکاروبار کر رہے تھے۔

اس سے پہلے پیر کو آخری کاروباری دن، سینسیکس 256.22 پوائنٹ یعنی 0.31 فیصد کے اضافے کے ساتھ 82,445.21 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف، نفٹی نے پیر کی تجارت 100.15 پوائنٹ یعنی 0.40 فیصد کے اضافے کے ساتھ 25,103.20 پوائنٹس پر ختم کی تھی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande