ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر شدید احتجاج
تہران،یکم جون(ہ س)۔ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔آئی اے اِی اے دستاویز کے مطابق ایران نے یورینئیم کی ساٹھ فیصد افزودہ پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا ہے اور ادارے سے تعا
ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر شدید احتجاج


تہران،یکم جون(ہ س)۔ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دیتے ہوئے اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔آئی اے اِی اے دستاویز کے مطابق ایران نے یورینئیم کی ساٹھ فیصد افزودہ پیداوار میں تیزی سے اضافہ کیا ہے اور ادارے سے تعاون کو اطمینان بخش سے کم قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دستاویز آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کو دی گئی ذمہ داری سے بھی بڑھ کر ہے اور یہ عالمی تنظیموں کی سرگرمیوں کے پیشہ وارانہ معیار خصوصاً غیرجانبداری سے متضاد ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں اور اس ضمن میں ایران کی تمام تر سرگرمیاںآئی اے ای اے کی زیر نگرانی اور مکمل شفاف ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر توانائی داخلی سطح پر تیار کرنے پر کوئی عالمی پابندی نہیں، ایران کی کوئی ایسی تنصیب یا سرگرمی نہیں جو ظاہر نہ کی گئی ہو۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande