نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان عوامی شعبے کی تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے عوام کو ایندھن کے وافر مقدار میں ذخیرہ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آئی او سی کا یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان خبروں اور ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد جاری کیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث لوگوں نے پیٹرول پمپوں پر ایندھن بھرنے کے لیے قطاریں لگانا شروع کر دی ہیں۔
انڈین آئل کارپوریشن ( آئی او سی )، جو ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل کمپنی ہے، نے جمعہ کو کہا کہ ہماری تمام سپلائی لائنیں ہموار طریقے سے کام کر رہی ہیں۔ ایندھن اور ایل پی جی ہمارے تمام ’آو¿ٹ لیٹس‘ پر دستیاب ہیں۔ پرسکون رہ کر اور غیر ضروری ہجوم سے بچ کر آپ کی بہتر خدمت کرنے میں ہماری مدد کریں۔ اس سے ہماری سپلائی لائنیں بلاتعطل چلتی رہیں گی اور سب کے لیے ایندھن کی بلاتعطل رسائی کو یقینی بنائے گا۔
بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) نے بھی ایک بیان میں کہا کہ اس کے ملک گیر نیٹ ورک میں وافر مقدار میں پٹرول، ڈیزل، سی این جی اور ایل پی جی دستیاب ہے۔ ملک گیر نیٹ ورک میں تمام بی پی سی ایل فیول اسٹیشن اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ہموار طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ تشویش یا گھبراہٹ میں خریداری کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہمارے سپلائی چین آپریشنز مضبوط اور موثر ہیں، اس لیے ہم تمام صارفین سے پرسکون رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ بی پی سی ایل توانائی تک رسائی اور اعتماد کے تئیں اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد